اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ ایسوشئٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق افریقی یونین کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ جمعرات کے دن مسلح افراد نے موگادیشو میں افریقی یونین کے ہیڈکواٹر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فوج اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئيں ۔ ان جھڑپوں میں الشباب گروہ کے پانچ حملہ آور ہلاک ہوئے۔
صومالیہ کے انتہاپسند الشباب گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس گروہ کے جنگجوؤں نے نئے سال کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب کو نشانہ بنایا ہے۔
درایں اثنا افریقی یونین کے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ اس وقت صورت حال پرامن ہے ۔
انتہاپسندگروہ الشباب کا افریقی یونین پر یہ پہلا حملہ نہیں ہے ۔ دوہزارگیارہ میں بھی الشباب نے موگادیشو میں افریقی یونین کے اڈے کو اپنا نشانہ بنایا تھا جس میں دس افراد مارےگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲